جرائم
Time 12 اپریل ، 2024

چونیاں: شادی سے انکارپر نوجوان نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا

ملزم نے فائرنگ کر کے خودکشی کی بھی کوشش کی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا: پولیس/ فائل فوٹو
ملزم نے فائرنگ کر کے خودکشی کی بھی کوشش کی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا: پولیس/ فائل فوٹو

چونیاں: شادی سے انکارپر نوجوان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گاؤں برج رن سنگھ میں پیش آیا جہاں ملزم نے شادی سے انکارپر خاتون کو قتل کردیا اور فائرنگ کرکےخودکشی کی بھی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :