جرائم
Time 12 اپریل ، 2024

پسند کا نکاح کرنے پر ماموں نے مبینہ طورپر بھانجی کو قتل کردیا

گاؤں ناریجا میں بہن کو بچاتے ہوئے بھائی زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا: پولیس/ فائل فوٹو
گاؤں ناریجا میں بہن کو بچاتے ہوئے بھائی زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا: پولیس/ فائل فوٹو

سکھر: پنو عاقل میں ماموں نے بیٹوں کے ساتھ مل کر مبینہ طورپربھانجی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق گاؤں ناریجا میں بہن کو بچاتے ہوئے بھائی زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ نے کچھ عرصہ قبل اپنی پسند سے نکاح کیا تھا جس پر ماموں نے اپنی بیٹوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو قتل کردیا اور تمام ملزمان فرار ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لاش کو  پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :