12 اپریل ، 2024
کراچی میں عید کے موقع پر تاجروں کا 70فیصد سامان فروخت نہ ہوسکا جس پر انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
آل کراچی تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر کے مطابق عید پر 70 فیصد سامان فروخت نہ ہوسکا۔کراچی میں صرف سوا کروڑ افراد نے نئےکپڑے خریدے۔
عتیق میر کا دعویٰ ہےکہ تاجر محض 18 ارب روپےکا مال بیچ سکے۔
سربراہ آل کراچی تاجر اتحادکے مطابق مہنگائی اور امن و امان کے خدشات بھی سیل میں حائل رہے۔