Time 13 اپریل ، 2024
انٹرٹینمنٹ

شادی سے پہلے بہنوئی کے کس جواب پر سلمان خان نے کہا لڑکا اچھا لگا، بات پکی سمجھیں

سلمان خان نے کہا تھا  تمہیں اداکاری نہیں آتی اور تمہیں اس کے لئے پہلے ٹریننگ کرنی ہوگی: ایوش شرما/ فائل فوٹو
سلمان خان نے کہا تھا  تمہیں اداکاری نہیں آتی اور تمہیں اس کے لئے پہلے ٹریننگ کرنی ہوگی: ایوش شرما/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار  اور سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما نے ایک انٹریو میں بتایا کہ شادی سے پہلے سلمان خان کو بتایا تھا کہ میری کوئی آمدنی نہیں ہے۔ 

ایوش شرما نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ شادی سے پہلے سلمان خان نے ان سے ان کی آمدنی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے سلمان خان کو بتایا کے وہ کچھ نہیں کماتے، والد پیسے بھیجتے ہیں جس سے ان کا گزارا ہوتا ہے۔

ایوش شرما نے کہا کہ ان کی اس بات پر سلمان نے اپنی بہن ارپیتا کی طرف دیکھ کر کہا یہ لڑکا بہت ایماندار ہے، سلمان نے کہا مجھے یہ لڑکا اچھا لگا اور شادی پکی سمجھیں۔ 

ایوش نے دوران انٹرویو سلمان خان سے اپنی پہلی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ ایک دن جب وہ سلمان کی بہن ارپیتا کو گھر چھوڑنے گئے تو وہاں سلمان خان بھی اچانک آگئے، ان کا کہنا تھا اس لمحے انہوں نے سوچھا 'پیار کیا تو ڈرنا کیا'۔

 ارپیتا کے شوہر نے بتایا کہ انہوں نے سلمان خان کو اپنا تعارف کراویا اور جواب میں سلمان نے بھی انہیں اپنا نام بتایا جس کے بعد وہ ان کے گھر سے نکل گئے، اگلے دن ارپیتا نے انہیں بتایا کہ سلمان مجھ سے مل کر میرے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔

ایوش نے بتایا جب انہوں نے سلمان خان سے کہا کہ وہ اداکار بننا چاہتے ہیں تو اس پر سلمان نے کہا  تمہیں اداکاری نہیں آتی اور تمہیں اس کے لیے پہلے ٹریننگ کرنی ہوگی، میں اس بات پر حیران ہوا کہ سلمان خان یہ سب کیسے جانتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اداکار ایوش شرما اور سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی شادی 2014 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔

مزید خبریں :