کھیل
Time 13 اپریل ، 2024

زندگی میں پیسا اور شہرت ہی سب کچھ نہیں ہوتے: ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہےکہ ان کے خیال میں پیسا اور شہرت سب کچھ نہیں ہوتا، زندگی میں ضروری یہ ہےکہ  برے وقت میں آپ کے ساتھ کون کھڑا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معروف شخصیات کے اردگرد ایسے کئی لوگ رہتے ہیں جو انہیں اچھی اچھی باتیں بتاتے ہیں لیکن یہ بھی ضروری ہےکہ آپ کے اردگرد ایسے لوگ بھی ہوں جو آپ کو سچ بتائیں۔ 

انہوں نےکہا کہ حقیقت سے دور نہیں رہنا چاہیے، آپ کو پتا ہونا چاہیےکہ آپ کے لیے کیا چیز اورکون اہمیت رکھتا ہے اور خود آپ کس کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔


ثانیہ مرزا نےکہا کہ کھیل سے انہوں نے سیکھا ہےکہ اچھے اور برے دن ہمیشہ نہیں رہتے۔

بھارتی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس سالوں میں بیٹے نے انہیں تحمل  سے رہنا سکھایا ہے۔

مزید خبریں :