عالمی بینک داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض دیگا

داسو ہائیڈرو پراجیکٹ منصوبہ مکمل ہونے سے پاکستان کو 3 سینٹ فی یونٹ کے حساب سے سستی بجلی حاصل ہوگی/ فائل فوٹو
داسو ہائیڈرو پراجیکٹ منصوبہ مکمل ہونے سے پاکستان کو 3 سینٹ فی یونٹ کے حساب سے سستی بجلی حاصل ہوگی/ فائل فوٹو

عالمی  بینک پاکستان کو داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے ایک ارب ڈالر قرض دیگا۔

دستاویزات کے مطابق فنڈ 2160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر خرچ کیا جائیگا، منصوبے کی تعمیر سے  پاکستان کو فیول کی لاگت کی مد میں سالانہ 1.8 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔

سرکاری دستاویزات میں یہ بات بھی شامل ہے کہ عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے جون میں قرض منظوری متوقع ہے۔

خیال رہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ 7 سال کی تاخیر سے سال 2028 تک مکمل ہوگا، منصوبہ 2013 میں شروع ہوا تھا اور منصوبے کو مکمل کرنے کی پہلی ڈیڈ لائن دسمبر 2021  تھی مگر مختلف وجوہات کی بنیاد پر منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔

داسو ہائیڈرو منصوبے میں تاخیر کے باعث لاگت 4.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.9 ارب ڈالر ہو گئی ہے، منصوبہ مکمل ہونے سے پاکستان کو 3 سینٹ فی یونٹ کے حساب سے سستی بجلی حاصل ہو گی۔

مزید خبریں :