Time 14 اپریل ، 2024
دنیا

50 روپے پر تکرار، گاہک نے دکاندار کی انگلی چبا ڈالی

گاہک نے جب فراک چھوٹی ہونے اور تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تو دکان دار نے مزید 50 روپے مانگے جس پر  دونوں میں تکرار ہوگئی— فوٹو:فائل
گاہک نے جب فراک چھوٹی ہونے اور تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تو دکان دار نے مزید 50 روپے مانگے جس پر دونوں میں تکرار ہوگئی— فوٹو:فائل

بھارت میں 50 روپے پر شروع ہونے والی تکرار میں گاہک نے دکان دار  کی انگلی چبا ڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں گاہک کپڑوں کے دکان پر ایک دن قبل خریدی ہوئی فراک واپس کروانے  آیا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گاہک نے جب فراک چھوٹی ہونے اور تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تو دکان دار نے مزید 50 روپے مانگے جس پر  دونوں میں تکرار ہوگئی۔

تکرار کے دوران گاہک نے دکان دار  انگلی پر کاٹ لیا اور کپڑے پھینک کر فرار ہوگیا۔

پولیس نے دکان دار کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :