کراچی میں موسم خراب، متعدد پروازیں منسوخ اور کچھ تاخیرکا شکار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں  موسم کی خرابی کے باعث متعدد  پروازیں منسوخ  اورکچھ تاخیرکا شکار  ہیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے گوادر  جانے والی پی آئی اے کی پرواز 503 منسوخ کردی گئی۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز  پی کے 308 تاخیر کا شکار ہوئی۔ کراچی سے لاہور اور کراچی سے اسلام آباد  جانے والی نجی ائیرلائن کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

کراچی سے اسلام آباد  جانے والی پی آئی اے کی پرواز  پی کے 768 منسوخ ہوگئی۔

اس کے علاوہ  عراق سے کراچی آنے  والی  پرواز  ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث آپریٹ نہ ہوسکی۔

کراچی سے استنبول جانے والی پرواز بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ترجمان  سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شعبہ ائیر سائیڈ سمیت آپریشنل سیکشنز میں رین ایمرجنسی لگائی گئی ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے پروازوں کی آمد اور  روانگی میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :