کھیل
Time 14 اپریل ، 2024

بارشوں کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی میچز متاثر ہونےکا خدشہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

راولپنڈی اور  اسلام آباد میں رواں ہفتے بھی بارشیں متوقع ہیں جس کے باعث  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔

بارش کی پیشین گوئی کے باعث پاکستان کا کل شیڈول پریکٹس سیشن بھی منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی اور  اسلام آباد میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں کے روز  بارش کی پیشین گوئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 18, 20, 21 اپریل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

مزید خبریں :