Time 15 اپریل ، 2024
پاکستان

صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت دی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو طلب کیا گیا تھا، اب 16 اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن منسوخ ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :