آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کے معاہدے کیلئے درخواست تیار

ایم ڈی آئی ایم ایف سےملاقات میں وزیرخزانہ نئے قرض پروگرام کیلئے 2 درخواستیں کریں گے: ذرائع— فوٹو:فائل
ایم ڈی آئی ایم ایف سےملاقات میں وزیرخزانہ نئے قرض پروگرام کیلئے 2 درخواستیں کریں گے: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے نئے قرض پروگرام کے معاہدے کیلئے درخواست تیار کرلی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے  مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف سےملاقات میں وزیرخزانہ نئے قرض پروگرام کیلئے 2 درخواستیں کریں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی اور کلائیمٹ چینج سے متعلق اضافی فنڈ کیلئے درخواستیں کی جائیں گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات اور مختص بجٹ پر آئی ایم ایف حکام کیلئے بریفنگ تیار کی گئی، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری وزارت خزانہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کے دوران معاشی اعشاریوں سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف سےمثبت بات چیت کےنتیجے میں آئی ایم ایف مشن مذاکرات کیلئے آئندہ ماہ پاکستان پہنچ جائے گا اور نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں معاشی ٹیم کے ساتھ کام کرے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ معاشی ٹیم عالمی بینک حکام سے بھی ملاقات کے دوران فنانسنگ بڑھانے کیلئے بات چیت کرے گی۔

مزید خبریں :