15 اپریل ، 2024
بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے تاخیر کا شکار ہے۔
سرفراز بگٹی نے 2 مارچ کو وزارت اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیراعلیٰ نے عید کی تعطیلات کے بعد پہلے روز کابینہ کی تشکیل کا اعلان کیا تھا تاہم کابینہ کی تشکیل کے اعلانات پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں وزارتوں سے متعلق فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹیوں میں شامل آزاد امیدواربھی وزارتوں کاتقاضا کررہے ہیں۔