Time 15 اپریل ، 2024
دنیا

برطانوی وزیر خارجہ کو اسرائیل پر ایرانی حملہ روکنے میں کردار پر سخت سوالات کا سامنا

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کو اسرائیل پر ایران کا حملہ روکنے میں برطانوی کردار پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑگیا۔

گزشتہ دنوں اسرائیل پر ایران کا حملہ روکنے میں برطانیہ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ برطانیہ غزہ میں 33 ہزار افراد کے قتل پر خاموش رہا لیکن ایرانی ڈرون اور میزائلوں سے اسرائیل کو بچانے کے لیے اس نے خوب پھرتی دکھائی۔ 

اس حوالے سے ایک انٹرویو میں خاتون صحافی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے  سوال کیا کہ اگر کوئی دشمن ملک برطانیہ کے کسی قونصل خانے کو تباہ کر دے تو برطانیہ کیا کرے گا؟

ڈیوڈ کیمرون نے جواب دیا کہ ہم جواب دیں گے، ایران نے بھی یہی کیا لیکن اس کا ردعمل بہت بڑا تھا۔


مزید خبریں :