کھیل
Time 16 اپریل ، 2024

انگلینڈ کے اسپن لیجنڈ ڈیرک انڈر ووڈ 78 برس کی عمر میں چل بسے

فوٹو: ڈیرک انڈرووڈ
فوٹو: ڈیرک انڈرووڈ

انگلینڈ کے اسپن لیجنڈ ڈیرک انڈر ووڈ 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے اسپنر اور آئی سی سی ہال آف فیم میں جگہ بنانے والے ڈیرک انڈرووڈ کے انتقال کی خبر ان کی کاؤنٹی کینٹ کی جانب سے دی  گئی۔

سن 1966 سے 1982 تک طویل انٹرنیشنل کیریئر میں ڈیرک نے 86 ٹیسٹ اور 26 ایک روزہ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

انہوں نے اپنے شاندار ٹیسٹ کیریئر میں 297 وکٹیں حاصل کیں ، جو کہ اب تک انگلینڈ کی جانب سے کسی بھی اسپنر کی سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں ہیں۔

اس کے علاوہ 676 فرسٹ کلاس میچز میں ڈیرک انڈرووڈ نے 2465 وکٹیں لیں۔

انگلینڈ کے اسپن لیجنڈ ڈیرک انڈرووڈ کو 2009 میں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔ 

مزید خبریں :