چینی کمپنی نے اداس ہونے پر چھٹیاں متعارف کروا دیں

ملازم سالانہ دس’sad leave‘ لے سکتا ہے جس کیلئے اسے انتظامیہ کی اجازت کی بھی ضرورت نہیں ہے/ فائل فوٹو
ملازم سالانہ دس’sad leave‘ لے سکتا ہے جس کیلئے اسے انتظامیہ کی اجازت کی بھی ضرورت نہیں ہے/ فائل فوٹو

چینی کمپنی فیٹ ڈونگ لائی نے اپنے ملازمین کی ذہنی صحت کا خیال رکھنے کیلئے منفرد طریقہ نکالا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی نے کسی بھی وجہ سے اداسی کا شکار ملازمین کیلئے’sad leave‘ متعارف کروائی ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ملازم سالانہ دس’sad leave‘ لے سکتا ہے جس کیلئے اسے انتظامیہ کی اجازت کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک سپر مارکیٹ کمپنی ہے جو اپنے کسٹمر کیرئیر سروس کی جانب سے بھی کافی مشہور ہے کیونکہ یہ اپنے کسٹمرز کے بلڈ پریشر کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں آئے کسٹمرز کے پالتو جانور کا خیال بھی رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ کمپنی کسٹمرز کی جانب سے اپنے ملازمین کے ساتھ بدتمیزی یا پھر برا رویہ اختیار کرنے پر انہیں 5 ہزار یو آن کا معاوضہ ازالے کی صورت میں دیتی ہے۔

مزید خبریں :