پاکستان

وزیراعظم کا 28 اور 29 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع

ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 28 اور 29 اپریل کو ورلڈ اکنامک فورم کا انعقاد کیا جائے گا— فوٹو: وزیر اعظم ہاؤس
ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 28 اور 29 اپریل کو ورلڈ اکنامک فورم کا انعقاد کیا جائے گا— فوٹو: وزیر اعظم ہاؤس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے 28 اور 29 اپریل کو دورہ سعودی عرب کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران آج ہونے والے معاہدوں پر وزیراعظم کے دورہ ریاض کےدوران دستخط ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دورےکے دوران معاہدوں پردستخط نہ ہوسکے تو سعودی ولی عہدکے مئی میں دورہ پاکستان کےدوران دستخط کیے جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 28 اور 29 اپریل کو  ورلڈ اکنامک فورم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں سرمایہ کاری کونسل میں بھی شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ سعودی  وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے، دورے کے دوران سرمایہ کاری منصوبوں پر معاہدوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی تھی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیے میں پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے سعودی سرمایہ کاری پیکج کا پہلامرحلہ جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :