Time 16 اپریل ، 2024
پاکستان

پاکستانیوں کی اکثریت سزائے موت کے قانون کی حامی نکلی: سروے

ایک حالیہ  سروے کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت سزائے موت کے قانون کی حامی نکلی۔ 

گیلپ پاکستان نے سزائے موت دینے کے حوالے سے پاکستانی عوام کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 45 فیصد پاکستانیوں نے سزائے موت کے قانون کی مکمل حمایت کی۔

ان پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دینا درست عمل ہے۔

سروے میں شامل 39 فیصد پاکستانیوں نے سزائے موت دیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں کسی کی جان لینا غلط ہے۔

سروے میں شامل 11 فیصد پاکستانیوں نے مجرمان کو سزائے موت دینے پر درمیانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے نہ ہی کھل کر اس کی حمایت کی اور نہ ہی مخالفت جبکہ 5 فیصد افراد نے اس سوال کا جواب نہیں دیا۔

مزید خبریں :