پاکستان
Time 16 اپریل ، 2024

لاپتا افراد کے لواحقین کا مستونگ میں قومی شاہراہ پر دوسرے روز بھی دھرنا جاری

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

مستونگ میں 4لاپتہ افراد کے لواحقین کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، سڑک بلاک ہونے سے گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ شمس آباد کراس بلاک کی ہوئی ہے، متعدد گاڑیاں اور مسافر پھنسے ہوئے ہیں، خواتین،بچے،بزرگ اورمریض مسافروں کومشکلات کاسامنا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ عیدکی چھٹیوں کی وجہ سے ہوٹل بھی بند ہیں،کھانے پینے کی اشیاء کیلئے پریشان ہیں۔

دوسری جانب مظاہرین کے انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہوگئے،مظاہرین نے لاپتہ افراد کے منظرعام پر آجانے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :