Time 16 اپریل ، 2024
جرائم

کراچی: تھانے میں زیر حراست ملزم ہلاک، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کا انکشاف

کراچی کے درخشاں تھانے میں پیر کو پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے ملزم معیز نسیم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملزم معیز کی موت طبعی نہیں، اسے تشدد کا نشانہ بنایاگیا، رپورٹ کے مطابق ملزم کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات پائے گئے۔

ہلاک ملزم کی لاش کا ڈی این اے بھی کرایا جائے گا۔

ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی ہلاکت کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ساحل تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایچ او درخشاں علی رضا اور ہیڈ محرر فیصل احمدکو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایس پی کلفٹن نیر الحسن کو معطل کرکے شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او درخشاں اور اے ایس آئی نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزم کو تفتیشی پولیس کے حوالے نہیں کیا اور حبس بیجا میں رکھا۔ تفتیشی ٹیم نے زیر حراست ملزمان کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ایس پی صدر نے ابتدائی انکوائری میں واقعے کو مشکوک قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :