پاکستان

اسپیشل پروفیشنل پے اسکلز تعیناتیوں کیلئے 65 سال تک عمرکی شرط ختم کرنے کی سمری تیار

منظوری کابینہ دے گی، اسپیشل پروفیشنل پے اسکلز پرنئی تعیناتیوں کی راہ ہموارہوگئی، ترمیم کے ذریعےتعیناتیوں کےلیے عمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی، ذرائع— فوٹو:فائل
منظوری کابینہ دے گی، اسپیشل پروفیشنل پے اسکلز پرنئی تعیناتیوں کی راہ ہموارہوگئی، ترمیم کے ذریعےتعیناتیوں کےلیے عمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی، ذرائع— فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکلز پرنئی تعیناتیوں میں عمر کی حد کیلئے تحریک انصاف دور کی پالیسی میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تعیناتیوں کےلیے65 سال تک عمرکی شرط ختم کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے اور وزیراعظم نے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دے دی۔

ذرائع نے بتایاکہ اسپیشل پروفیشنل پے اسکلز پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہوگئی، ترمیم کے ذریعے تعیناتیوں کےلیے عمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی اور  ترمیم کے تحت 65 سال کی عمر کے بعد نئی تعیناتی ہوسکے  گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ تعیناتی میں 65 سال کی عمر کے بعد توسیع کی ترمیم بھی سمری کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ترامیم تجویز کیں، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں یہ کمیٹی قائم کی تھی۔

ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، باصلاحیت پیشہ ور افراد، تکنیکی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

مزید خبریں :