جرائم
Time 17 اپریل ، 2024

اسلام آباد: گھر سے 21 سالہ ملازمہ کی پھندا لگی لاش برآمد

گھر کے ڈرائیور نے دیوار پھلانگ کر دروازہ کھولا تو کچن میں ملازمہ کی لاش موجود تھی: اہلخانہ/ فائل فوٹو
گھر کے ڈرائیور نے دیوار پھلانگ کر دروازہ کھولا تو کچن میں ملازمہ کی لاش موجود تھی: اہلخانہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک گھرسے لڑکی کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش 21 سال کی گھریلو ملازمہ کی ہے،لاش ملنے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 لڑکی کی خودکشی کے حوالے سے اہلخانہ کا کہناہے کہ وہ گھرسے باہرگئےتھے واپس آئےتو دروازہ اندر سے بند تھا۔

اہلخانہ کے مطابق گھر کے ڈرائیور نے دیوار پھلانگ کر دروازہ کھولا تو کچن میں ملازمہ کی لاش موجود تھی۔

مزید خبریں :