18 اپریل ، 2024
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے قصبے عرامشہ میں فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 14 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی فوجیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔
حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اس نے شمالی اسرائیل میں گائیڈڈ میزائلوں اور ڈرون سے اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ عین البال اور شہابیہ میں مزاحمت کار سپاہیوں کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا۔