پاکستان
Time 18 اپریل ، 2024

گورنر سندھ کی زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائیژن کمیٹی کا اجلاس، مختلف امور پر تبادلہ خیال

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائیژن کمیٹی کے اجلاس میں سرمایہ کاری کے مواقع، صنعتوں کو درپیش مسائل اور  ان کے حل کیلئے اقدامات سمیت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی ملک کے معاشی مسائل کا حل ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے وہ بھرپور کردار ادا کریں گے۔

کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں چاہتا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہو۔

مزید خبریں :