Time 18 اپریل ، 2024
پاکستان

بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 22 اپریل کو ہو گی۔ فوٹو فائل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 22 اپریل کو ہو گی۔ فوٹو فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کر دی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی پٹیشن بحالی کی درخواست پر سماعت کی اور پٹیشن بحالی کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی پٹیشن بحالی کی متفرق درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو دن پہلے عدم پیروی پر بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کر دی تھی جس پر بشریٰ بی بی کے وکلا نے اسی روز پٹیشن بحال کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 22 تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :