Time 18 اپریل ، 2024
کاروبار

حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پرسبسڈی برقرار رہے گی: ذرائع/ فائل فوٹو
وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پرسبسڈی برقرار رہے گی: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورزپر رمضان پیکج ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پرسبسڈی برقرار رہے گی جس میں بی آئی ایس پی صارفین کو چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی ملےگی۔

ذرائع نے بتایا یوٹیلیٹی اسٹورزپربی آئی ایس پی صارفین کیلئےچینی 109روپے فی کلو ہوگی اورآٹے کا 10 کلو تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا جب کہ گھی 393 روپے کلو  پر دستیاب ہوگا، اس کے علاوہ دالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپر وزیراعظم پیکج جون2024 تک جاری رکھنےکاپلان ہے اور پیکج کے تحت ماہانہ تقریباً 3 ارب روپےسبسڈی دی جائےگی جب کہ  آئندہ مالی سال کیلئے پیکج جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرےگی۔ 

مزید خبریں :