بھارتی کپتان روہت شرما بھی پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے خواہشمند

پاکستان اور بھارت کے درمیان باضابطہ سیریز کے حق میں ہوں، میری رائے خالص کرکٹ پر مبنی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں: بھارتی کپتان/ فائل فوٹو
پاکستان اور بھارت کے درمیان باضابطہ سیریز کے حق میں ہوں، میری رائے خالص کرکٹ پر مبنی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں: بھارتی کپتان/ فائل فوٹو

بھارتی کپتان روہت شرما نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی خواہش ظاہر کردی۔

روہت شرما  نے سابق انگلش کپتان مائیکل وان سے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران  پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی خواہش کا اظہار کیا۔

پوڈکاسٹ انٹرویو کے روہت شرما کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان باضابطہ سیریز کے حق میں ہوں، میری رائے خالص کرکٹ پر مبنی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں۔

روہت شرما نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان ایک زبردست ٹیم ہے اور  پاکستان کی بولنگ بہت زبردست ہے۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچز بہت شاندار ہوں گے، دونوں کے درمیان تگڑا مقابلہ ہوگا اور خاص طور پر اگر یہ باہر کی کنڈیشن میں ہو۔

مزید خبریں :