پاکستان

صدر نے پشاور اور بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کے ناموں کی منظوری دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

صدرمملکت آصف علی زرداری نے پشاور  اور  بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کے ناموں کی منظوری دے دی۔

صدر نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے  لیے جسٹس اشتیاق ابراہیم کےنام کی منظوری دی۔

صدر مملکت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت قانون نے  جسٹس اشتیاق ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

صدر مملکت نے بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ کے نام کی بھی منظوری دے دی جس کے بعد وزارت قانون نے جسٹس ہاشم کاکڑ کا بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کو مستقل جج بنانے کا بھی نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کو مستقل جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

مزید خبریں :