ایک برس کی غیر حاضری کے بعد ورلڈ اوپن اسکواش ایرینا میں پاکستان کی واپسی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایک برس کی غیر حاضری کے بعد ایک بار پھر ورلڈ اوپن اسکواش کے ایرینا میں پاکستان کی واپسی ہو رہی ہے، پاکستان کے جونیئر ورلڈ چیمپئن حمزہ خان کو ورلڈ اوپن اسکواش کے مین ڈراز میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ورلڈ اوپن اسکواش ایونٹ کے مین راؤنڈ کا ڈرا فائنل کرلیا گیا ہے جس میں پاکستان کے حمزہ خان بھی شامل ہیں، ورلڈ اوپن اسکواش 9 سے 18 مئی تک مصر کے شہر قاہرہ میں ہوگی۔

حمزہ خان نے گزشتہ برس ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخی کارنامہ انجام دیا تھا اور اس جیت کی بنیاد پر ہی انہیں ورلڈ اوپن میں جگہ ملی۔

حمزہ خان پہلے راؤنڈ میں 10 مئی کو سوئیزرلینڈ کے نکولز مولر سے مقابلہ کریں گے ۔

خیال رہے کہ 2023 میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ورلڈ اوپن اسکواش میں شریک نہیں تھا جبکہ 2022 میں عاصم خان نے چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا تاہم وہ پہلے راؤنڈ میں ہی ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :