19 اپریل ، 2024
لیہ میں خواجہ سرا کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے پر 3 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خواجہ سرا نے الزام لگایا تھا کہ میلے سے واپسی پر 5 افراد نے اسلحے کے زور پر اسے اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس سے نقدی اور زیورات چھین کر جنگل میں پھینک دیے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل کروڑ لعل عیسن میں پیش آیا، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔