جرائم
Time 19 اپریل ، 2024

لاہور: شوہر، سسر اور جیٹھ نے خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کردیا

مقتولہ سحر اچھرہ کی رہائشی اور ڈینٹسٹ تھی، خاتون کو مبینہ طورپر اس کے شوہر، سسراور جیٹھ نےگلاکاٹ کرقتل کیا: پولیس/ فائل فوٹو
مقتولہ سحر اچھرہ کی رہائشی اور ڈینٹسٹ تھی، خاتون کو مبینہ طورپر اس کے شوہر، سسراور جیٹھ نےگلاکاٹ کرقتل کیا: پولیس/ فائل فوٹو

لاہور: شادباغ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ سحر اچھرہ کی رہائشی اور ڈینٹسٹ تھی، خاتون کو مبینہ طورپر اس کے شوہر، سسراور جیٹھ نےگلاکاٹ کرقتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ سحر کا اکثر اپنے شوہرکے ساتھ جھگڑا رہتا تھا، مقتولہ کے ماموں کی درخواست پر شوہر، سسر، ساس اور جیٹھ پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے اور کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔