Time 19 اپریل ، 2024
کھیل

آسٹریلیا کے سابق بیٹر اسٹیورٹ لا امریکی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

اسٹیورٹ لا کوئنز لینڈ کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور انہوں نے انگلینڈ میں بھی کرکٹ کھیلی ہے/ فائل فوٹو
اسٹیورٹ لا کوئنز لینڈ کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور انہوں نے انگلینڈ میں بھی کرکٹ کھیلی ہے/ فائل فوٹو

آسٹریلیا کے سابق بیٹر اسٹیورٹ لا کو امریکا کی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

سابق آسٹریلوی بیٹر اسٹیورٹ لا کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوچ مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے ایک ٹیسٹ اور 54 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔

 اسٹیورٹ لا کوئنز لینڈ کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور انہوں نے انگلینڈ میں بھی کرکٹ کھیلی ہے ۔

یوایس اے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کے بعد اسٹیورٹ لا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ کے لیے منتخب کرنے پر بہت پرجوش ہوں، امریکا ایک مضبوط ایسوسی ایٹ ملک ہے،  ہم ایک اچھا اسکواڈ بنائیں گے، پہلا ٹاسک بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے مضبوط ٹیم تشکیل دینا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی امریکاکی میجر لیگ کرکٹ کھیلیں گے، گلین میکسویل، ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کے ساتھ واشنگٹن فریڈم کو جوائن کریں گےجس کے کوچ رکی پونٹنگ ہیں۔

واضح رہے کہ میجر لیگ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد 4 جولائی کو شروع ہو گی جب کہ گلین میکسویل نے دماغی اور جسمانی تھکاوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل سے بریک لی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے گلین میکسویل کا کہنا ہے کہ میجر لیگ کرکٹ کو گزشتہ برس سے دیکھ رہا ہوں تب موقع نہیں ملا تھا لیکن اس مرتبہ میں میجر لیگ کرکٹ کا حصہ بننے پر پرجوش ہوں۔

مزید خبریں :