پاکستان
Time 19 اپریل ، 2024

چمن میں ایران سے آنے والا سیلابی ریلا شہر میں داخل، مواصلاتی نظام بُری طرح متاثر

مستونگ اورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا— فوٹو: اسکرین گریب
مستونگ اورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا— فوٹو: اسکرین گریب

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ایران سے آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی۔

چمن کے گلی محلوں میں سیلابی پانی سے تباہی پھیل گئی اور کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔

پاکستان کے امیگریشن دفاتر بھی زیر آب آگئے اور مواصلاتی نظام بُری طرح متاثر ہوگیا۔

اس کے علاوہ مستونگ اورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

بیشتر دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور ریسکیو جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

گوادر میں تین روز بعد بھی گھروں اور تعلیمی ادروں سے پانی نہیں نکالا جاسکا۔

مزید خبریں :