Time 19 اپریل ، 2024
دنیا

بھارتی عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کا وقت ختم، ٹرن آؤٹ 59.71 فیصد رہا

بھارتی انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک جاری رہیں گے، نتائج کا اعلان 4 جون کوکیا جائے گا— فوٹو: رائٹرز
بھارتی انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک جاری رہیں گے، نتائج کا اعلان 4 جون کوکیا جائے گا— فوٹو: رائٹرز

بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ 

بھارت میں عام انتخابات کے پہلےمرحلےمیں ووٹنگ کا آغاز  صبح 7 بجے ہوا۔ پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں کی 102 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ پہلے مرحلے میں 1600 سے زائد امیدوار میدان میں  تھے جبکہ پہلے مرحلے میں 16 کروڑ 63 لاکھ سے زیادہ ووٹر رجسٹرڈ تھے۔ 

21 ریاستوں میں لوک سبھا کی 102 نشستوں پر مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ 59.71 فیصد رہا۔

بھار ت میں انتخابات سات مراحل میں یکم جون تک جاری رہیں گے اور نتائج کا اعلان چار جون کو کیا جائے گا۔

نریندر مودی ایک بار پھر حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے تو مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے بھارت کے دوسرے وزیرِاعظم ہوں گے۔

مزید خبریں :