جرائم
Time 20 اپریل ، 2024

جیکب آباد پولیس کی بڑی کارروائی، گاڑی سے ہتھیاروں اور گولیوں کی بڑی تعداد برآمد کرلی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جیکب آباد میں ضلعی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہتھیاروں اور گولیوں کی بڑی تعداد برآمد کرلی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے جیو نیوز سے گفتگو میں بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولیاں پکڑے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی میں لائٹ مشین گن اور کلاشنکوف کی 2 ہزار 350 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمد کیے گئے اسلحے میں لائٹ مشین گن کے 6 میگزین اور جی تھری رائفل کے 17 میگزین بھی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گولیوں کو ڈبل کیبن گاڑی میں بلوچستان سے منتقل کیا جا رہا تھا، ڈبل کیبن گاڑی کے ساتھ سندھ پولیس کی موبائل بھی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلحے کے ساتھ پکڑی گئی گاڑی اور پولیس موبائل شکارپور سے تعلق رکھنے والے سندھ کابینہ کے رکن کے زیر استعمال ہے۔

پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلحہ منتقلی میں مبینہ طورملوث پولیس موبائل وزیراعلیٰ کے مشیر بابل بَھیو کی سکیورٹی پر مامور ہے۔

مزید خبریں :