20 اپریل ، 2024
کراچی میں آلودہ پانی اور گندگی کے باعث ڈائریا کا مرض وبائی شکل اختیار کرنے لگا ہے۔
کراچی کےاسپتالوں میں ڈائریا کے سیکڑوں کیسز یومیہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں جنوری تا اپریل ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ 5 سال سےکم عمر کے 76 ہزار 402 بچوں میں ڈائریا رپورٹ ہوا۔ 5 سال سے زائد کے 90 ہزار 955 افراد ڈائریا سے متاثر ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 5 سال سےکم عمر 6 ہزار 938 بچوں میں خونی پیچش رپورٹ ہوئی۔ 5 سال سے زائد کے 9 ہزار 205 افراد میں خونی پیچش رپورٹ ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق جنوری تا اپریل37 کیسز ہیضے کے بھی رپورٹ ہوئے۔
طبی ماہرین نے تجویز دی ہے کہ شہری پانی ابال کر پئیں اور باہر کےکھانوں سے گریز کریں۔