20 اپریل ، 2024
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہےکہ 2019 کی بہ نسبت آج خود کو فٹ محسوس کر رہا ہوں، پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 ہارنےکا کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیے۔
راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ میں ٹیم کے لیے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔
محمد عامر کا کہنا تھا کہ بولنگ پارٹنرشپ میں ہوتی ہے، نسیم شاہین بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں، نسیم اور شاہین کی بولنگ کے درمیان اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، خود کو فٹ محسوس کر رہا ہوں، مزید فٹنس پرکام کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام سینیئرکھلاڑی ایک اچھا ماحول بنانا چاہتے ہیں، ورلڈکپ میں پرفارم کرنا میرا ہدف ہے، وہاب ریاض کو تجویز دی کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو بڑا کرنا چاہیے، راولپنڈی کےکراؤڈ کو جتنا کریڈٹ دیا جائےکم ہے،کبھی مایوس نہیں کیا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 ہارنےکا کوئی بہانا نہیں ہونا چاہیے۔