قطر اوپن ایمچور گالف چیمپئن شپ میں پاکستان کے عمر خالد کی شاندار پرفارمنس

فوٹو: قطر اوپن ایمچور گالف چیمپئن شپ
فوٹو: قطر اوپن ایمچور گالف چیمپئن شپ

قطر اوپن ایمچور گالف چیمپئن شپ میں پاکستان کے عمر خالد نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے ، وہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے آئرش گالفر سے ایک اسٹروک پیچھے رہے۔

دوحا گالف کلب میں ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کے گالفر عمر خالد حسین نے تینوں دن شا شاندار کھیل پیش کیا ۔ 

پہلے روز ان کا اسکور تین اوور تھا جبکہ دوسرے روز ان کا اسکور چار اوور رہا، تیسرے روز عمر خالد نے شاندار کم بیک کیا ۔ایک موقع پر وہ ٹاپ تین میں آچکے تھے لیکن 10 ویں ہول پر ڈبل بوگی اور پھر آخری ہول پر ایک بوگی کی وجہ سے وہ لیڈرز بورڈ پر آئرلینڈ کے کیتھ کرولی سے ایک اسٹروک پیچھے چلے گئے اور 10 اوور پار کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

تیسرے نمبر پر آنے والے گالفر کا اسکور 9 اوور رہا تھا۔

قطر اوپن گالف چیمپئن شپ میں تینوں روز 18، 18 ہولز پر 72 پار اسکور کا مقابلہ ہوا تھا۔

مزید خبریں :