پاکستان
Time 21 اپریل ، 2024

جمہوریت کی بحالی اور فلسطین کی آزادی کی تحریک ساتھ چلے گی، اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے: حافظ نعیم

ڈالروں کے عوض اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: امیر جماعت اسلامی
ڈالروں کے عوض اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی بحالی کی تحریک اور فلسطین کی آزادی کی تحریک ساتھ ساتھ چلے گی۔

لاہور میں اقصیٰ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا اسرائیل کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرنے دیں گے، دو ریاستی حل کو کسی صورت نہیں مانیں گے۔

ان کا کہنا تھا پاکستانی عوام بھکاری نہیں ہے، ڈالروں کے عوض اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم عوام کو جگائیں گے اور فلسطین کی آواز بن کر حکمرانوں کے سامنے کھڑے ہوں گے، ہمارے آئیڈیل وہی لوگ ہیں جو حق کی خاطر لڑ رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا موجودہ حکومت فارم 47 کی حکومت ہے، جو ہم پرمسلط کی گئی ہے، ایک طرف جمہوریت کی بحالی کی تحریک ہو گی تو دوسری طرف فلسطین کی آزادی کی تحریک چلے گی۔

مزید خبریں :