کھیل
Time 21 اپریل ، 2024

سلمان خان کی بھارتی حریف کو سیکنڈوں میں چت کرنیوالے پاکستانی فائٹر کو مبارکباد، سوال بھی پوچھا

بالی وڈ سپر اسٹار  سلمان خان نے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کیا ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو ۔

دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ کے 45 کلو گرام کیٹیگری والے مقابلوں میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو 20 سیکنڈ میں ہی روند ڈالا تھا۔

شاہ زیب نے فائٹ شروع ہوتے ہی لاتوں اور مکوں کے ایسے وار کیے کہ بھارتی فائٹر رانا سنگھ سہہ نہ سکے اور ایک کونے میں دبک کر ہمت ہار بیٹھے جس پر انہیں ریفری نے ٹیکنیکل ناک آؤٹ قرار دے دیا۔ 

شاہ زیب نے مقابلہ صرف 20 سیکنڈ میں اپنے نام کیا، فائٹ کے بعد سلمان خان نے شاہ زیب سے ملاقات میں انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ کیا ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو ۔ 

واضح رہے پاکستان نے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں بھارت کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :