پاکستان
Time 21 اپریل ، 2024

کمشنرکراچی کا 23 اپریل کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کمشنرکراچی نے 23 اپریل (منگل)کو  شہر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر  اور  تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

23 اپریل کو غیر ملکی معززین کی آمد پر کمشنر کراچی ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کا عکس
نوٹیفکیشن کا عکس

خیال رہےکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22  اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد ، لاہور اور کراچی جائیں گے۔

23 اپریل منگل کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچیں گے۔کراچی میں ایرانی صدر کی وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سےملاقاتیں ہوگی۔ ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔

مزید خبریں :