Time 21 اپریل ، 2024
پاکستان

ضمنی الیکشن، پرویز الٰہی اپنے بھتیجے سے پنجاب اسمبلی کی نشست ہار گئے

پاکستان مسلم لیگ ق کے موسیٰ الٰہی 63536 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے: غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ— فوٹو:فائل
پاکستان مسلم لیگ ق کے موسیٰ الٰہی 63536 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے: غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ضمنی انتخابات میں شکست ہوگئی۔

پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات کے ضمنی انتخاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی پی 32 گجرات کے  تمام 168 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے موسیٰ الٰہی 63536 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

سنی اتحاد کونسل کے پرویزالٰہی 18327 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔ موسیٰ الٰہی چوہدری شجاعت کے بھائی سابق وجاہت حسین کے بیٹے ہیں۔


مزید خبریں :