پاکستان
Time 22 اپریل ، 2024

ایف بی آر کی سندھ میں غیر ٹیکس شدہ سگریٹ کے خلاف کارروائیاں، ہزاروں پیکٹ ضبط

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سندھ کے 13 سے زائد شہروں میں غیر ٹیکس شدہ سگریٹ کے خلاف میں بیک وقت کارروائیاں کرکے ہزاروں سگریٹ کے پیکٹ ضبط کر لیے۔

چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس کے مطابق غیر ٹیکس شدہ سگریٹ کے خلاف حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، بدین، میرپورساکرو، کوٹری، نوابشاہ، سیہون، دادو، عمر کوٹ سمیت 13 سے زائد شہروں میں 195 چھاپے مارے گئے۔

حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران مختلف دکانوں اور گوداموں پر موجود سگریٹ کے پیکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلزٹیکس کی تصدیق شدہ اسٹیمپ چیک کی گئیں اور 13 ہزار 500 سے زائد غیر ٹیکس شدہ سگریٹ کے پیکٹ ضبط کیے گئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کا کہنا تھا کہ غیر ٹیکس شدہ سگریٹ کے خلاف مزید کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :