Time 22 اپریل ، 2024
کاروبار

اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئیگی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑےگا: وفاقی وزیر خزانہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا ہےکہ اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑےگا۔

دبئی  میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ معاشی اقدامات کا تعلق کسی حکومت سے نہیں، ملک سے ہے، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر  تک رہیں گے، جولائی تک پی آئی اے  پرائیوٹائز ہوجائےگی، اسلام آباد ائیرپورٹ کی نجکاری کے لیے ترکیہ اور  یورپ سے بات جاری ہے، لاہور  اور کراچی ائیرپورٹ کو  بھی پرائیوٹائز کیا جائےگا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارےکو کم کرنےکی کوشش میں ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے میں کامیابی ملی ہے، “ڈیجیٹل پاکستان“ کے لیے ورلڈ بینک 10سال تک سپورٹ کرنے کو تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا، ہم بین الاقوامی ادائیگیاں کامیابی سے کر رہے ہیں، پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے،  اماراتی بینکوں سے قلیل مدت کے لیے ٹریڈ فنانس ملنےکی امید ہے۔

مزید خبریں :