Time 22 اپریل ، 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن 'میری آواز مریم نواز" کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے ملک کے پہلے  ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن 'میری آواز مریم نواز' کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایات پرپنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہےکہ  جنوبی ایشیا میں  پہلی بار لاہور میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان شروع کیا گیا ہے۔

مریم نواز کے مطابق  خواتین سیف سٹی ویب پورٹل کے ذریعے ورچوئل پولیس سے رابطہ کرسکتی ہیں،  ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں آئی ٹی گریجویٹ خاتون  پولیس کمیونی کیشن  افسران کو تعینات کیا گیا ہے، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں ہراسگی سمیت تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خواتین مکمل رازداری کے ساتھ اپنا مسئلہ شیئر کرسکتی ہیں، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بدولت خواتین کو غیر ضروری طور  پر تھانے کے چکر نہیں لگانا ہوں گے، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں لائیو ویڈیوکال فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں 100 جدید ایمرجنسی پنک 15 بٹن کا بھی اجراء کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے 50 مقامات پر فری وائی فائی پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔

مزید خبریں :