23 اپریل ، 2024
بین الاقوامی قوانین کے ماہر احمر بلال صوفی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام کیا جا سکتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کا راستہ نکل سکتا ہے۔
پروگرام کے میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک پر پابندیاں صرف چیپٹر سیون کے تحت اقوام متحدہ ہی لگا سکتا ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت کی دہشتگردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، اس لیے ہمیں بھارت کے خلاف تمام انٹرنیشنل فورمز پر جانا چاہیے۔