Time 23 اپریل ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 74 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس 74 پوائنٹس کم ہو کر 71 ہزار 359 پوائنٹس پر بند ہوا— فوٹو: فائل
اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس 74 پوائنٹس کم ہو کر 71 ہزار 359 پوائنٹس پر بند ہوا— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، 100 انڈیکس میں معمولی کمی بھی دیکھی گئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 74 پوائنٹس کم ہو کر 71 ہزار 359 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 508 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 71 ہزار 846 رہی۔

 بازار میں 65 کروڑ 59 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے،  شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 24.48 ارب روپے رہی۔

 اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 904 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :