23 اپریل ، 2024
وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں دو دھڑوں کے معاملات طے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان کا قومی کھیل ہاکی اس وقت تشویشن ناک صورتحال سے دوچار ہے اور ملک میں اس وقت بیک وقت دو فیڈریشنز موجود ہیں۔
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ایک کیمپ کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں لگا ہوا ہے۔
تاہم اب وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود میدان میں آگئے ہیں۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں رانا مشہود کا کہنا تھاکہ ہاکی میں دو دھڑوں کی صورتحال افسوسناک ہے، 25 اپریل کو دونوں فیڈریشنز کے نمائندوں کو اسلام آباد طلب کیا ہے لہٰذا توقع ہے کہ حکومت کے پلیٹ فارم پر قومی کھیل کا مسئلہ طے کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اس فیڈریشن کے ساتھ کھڑی ہوگی جس کے ساتھ ڈپارٹمنٹ ہوں اور جو آئین کے مطابق ہوگی۔