Time 23 اپریل ، 2024
پاکستان

جامشورو :کروڑوں روپے ماہانہ ٹیکس چوری پر سگریٹ کی غیرقانونی فیکٹری سیل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جامشورو میں سگریٹ کی غیرقانونی فیکٹری پر چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کی ٹیم نے جامشورو میں سگریٹ کی غیرقانونی فیکٹری سیل کردی ہے۔

اے ڈی آئی ممتاز تھیبو کا کہناہے کہ سگریٹ فیکٹری میں ماہانہ 27 کروڑ روپے ٹیکس چوری کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سگریٹ فیکٹری پیٹرول پمپ کی آڑ میں چلائی جارہی تھی۔

مزید خبریں :