Time 23 اپریل ، 2024
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس میں مزید 6 گواہوں کے بیانات قلمبند، سماعت 29 اپریل تک ملتوی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کے مزید 6گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء عثمان گل، ظہیر عباس چوہدری، خالد یوسف و دیگر پیش ہوئے۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے، نیب کی جانب سے پیش کیے گئے مزید 6گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ 2 پر وکلاء صفائی نے جرح مکمل کی۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں اب تک مجموعی طور پر نیب کے 21 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ 15 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔

عدالت نے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

مزید خبریں :