24 اپریل ، 2024
وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کا تاثر بالکل غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو حکومت کی طرف سے مذاکرات کی ایسی کوئی پیش کش نہیں کی گئی۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی بیماری نہیں ہے، اُن کو گیسٹرو کی شکایت ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ان کے سارے ٹیسٹ کروائے گئے جو کہ کلیئر ہیں۔